جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گورنرسندھ اور فریال تالپور کی ملاقات، سندھ کے مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فریال تالپور سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، سیلاب زدگان کی امداد ، ریلیف کے کاموں سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی جب کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان صوبے میں تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری مفت تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرے سرد موسم میں سیلاب زدگان کو ہماری ضرورت ہے ، جلد از جلد ریلیف کے کاموں کو مکمل اور سردی سے بچنے کی سہولیات ان تک پہنچائیں جائیں۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے حوالے دے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا وفاق سے جو تعاون درکار ہوا وفاق صوبے کو فراہم کرے گا۔

فریال تالپور نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں