اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: کم عمر ملازم کی ہلاکت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں مبینہ تشدد سے کم عمر گھریلو ملازم کی ہلاکت ہوئی جس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس سرجن کا بتانا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں لڑکے سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ابتدائی طور پر لڑکے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بہادر آباد کے نجی اسپتال میں دوپہر کو فرحت نامی خاتون بچے کی لاش لے کر پہنچی تھی، موت کی تصدیق کے بعد وہ لاش ریسکیو ادارے کے حوالے کرکے فرار ہوگئی تھی۔

کراچی: مبینہ تشدد سے کم عمر گھریلو ملازم کی ہلاکت

خاتون نے لاش کو ایمبولینس میں رکھوایا اور کہا کہ اسے غسل کے لئے لے جاؤ اور وہ خود گاڑی میں فرار ہوگئی۔

پولیس نے واقعاتی شواہد کی مدد سے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے زیر استعمال گاڑی کی ملکیت بھی سامنے آگئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کو لڑکے کی جیب سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں