منگل, جون 24, 2025
اشتہار

کارتک نے فلم ’فریڈی‘ کیلیے کتنا وزن بڑھایا؟ ٹرینر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی فلم ’فریڈی‘ اگلے ماہ ریلیز کے لیے تیار ہے جس میں اداکار ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان ’فریڈی‘ میں پاگل ڈینٹسٹ (دندان ساز) بنیں گے اور اس کردار کے لیے انہوں نے وزن بڑھایا ہے۔

اداکار کے ٹرینر سمیر جورہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کارتک کا قدرتی طور پر جسم دبلا ہے، مجھے لگا کہ فلم کے لیے 14 کلو وزن بڑھانا ان کے لیے کافی مشکل ہوگا مگر ان کی لگن نے مجھے لاجواب کر دیا۔

ٹرینر نے بتایا کہ کارتک وزن بڑھانے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے ورزش اور خوراک پر خاص طور پر دھیان دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

ادھر کارتک آریان نے انسٹا گرام پر وزن بڑھانے سے قبل اور بعد کی تصویر شیئر کر دی۔ بعد کی تصویر میں وہ کافی بدلے بدلے دکھائی دیتے ہیں۔

کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا: ’دراصل یہی ’فریڈی‘ کی کہانی ہے جس نے مجھے جسمانی تناؤ اور کئی راتوں تک جگایا۔ شاذ و نادر ہی ایسے مواقع آتے ہیں جہاں ہمیں بالکل مختلف پہلو دکھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

یاد رہے کہ ’فریڈی‘ 2 دسمبر 2022 کو ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں