تازہ ترین

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے نام فائنل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کےنام فائنل کر لیےگئے۔

جےآئی ٹی کیلئے وزیرقانون کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی پر اتفاق نہ ہوسکا۔ نئے پولیس افسران پر مبنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی۔

پولیس افسران کے نئے ناموں کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم جےآئی ٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ ارکان میں آرپی او ڈی جی خان سیدخرم، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان، ڈی پی او ظفربزدار، ایس ایس پی نصیب اللہ شامل ہیں۔

اس سے قبل پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر نے متفقہ طور پر جےآئی ٹی کے نام فائنل کیے تھے۔

چیئرمین کمیٹی نے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کے ساتھ نام فائنل کیے تھے۔ جےآئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پیٹرول ریاض نذیر گاڑھا کے سپرد کی گئی تھی جب کہ ڈی آئی جی ناصر محمود ستی، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان اور ایس ایس پی نصیب اللہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -