تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

قتل پلان کی مانیٹرنگ کرنے والے دوسرے شخص کا نام بتاؤں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قتل پلان کی مانیٹرنگ کرنے والے دوسرے شخص کا نام بتاؤں گا۔

عمران خان نے برطانوی میڈیا اور سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادہ اکثریت اور اتحادی حکومت کے باعث کوشش کے باوجود قانون کی بالادستی قائم نہیں کر سکا، احتساب بھی نہ ہوسکا، اب دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے، حمایت مجھے نہیں ن لیگ اور پی پی کو درکار ہے، قتل کے منصوبے کی مانیٹرنگ کرنے والے دوسرے شخص کا نام بھی بتاؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلتا ہے، قانون کی بالادستی نہ ہونے سے طاقتور قانون سے اوپر رہے، حکمراں اشرافیہ 30 سال سے ملک لوٹتی رہی، میگا کرپشن کے کیسز پارلیمنٹ میں لا کر ختم کرا لیے گئے، ترقی پذیر ملکوں میں غربت کی وجہ یہی کرپٹ حکمراں اشرافیہ ہےہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات میں پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کی جنگ عوام کی طاقت سے ہی جیتوں گا بزدلانہ قاتلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ رکے گا نہیں، مزید زور پکڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ میرے قتل کا منصوبہ ستمبر میں بنایا گیا، پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن پولیس کہیں اور سے کنٹرول ہو رہی ہے، سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی میں ایف آر نہیں کٹوا سکتا، چیف جسٹس صاحب! ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔

Comments

- Advertisement -