منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا رد عمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سارا ملبہ بولرز  پر ڈال دیا۔

روہت شرما نے کہا کہ تھا کہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں تھی، آج کی شکست سے زیادہ مایوسی ہوئی، ہم اپنے پلان کے مطابق نہیں چل سکے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی بولرز نے بولنگ کا آغاز اچھا نہیں  کیا، میرا اب بھی خیال ہے کہ بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بولنگ میں ہم ناکام رہے، یہ ایسی وکٹ نہیں تھی کہ اس پر اتنا اسکور 16 اوورز میں پورا کیا جاسکے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ویرات کوہلی نے ٹوئٹ میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلین خطے کو کچھ خواب حاصل کرنے اوردلوں میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں، بھارتی کرکٹر نے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں گزارے گئے لمحے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

اس کے علاوہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی سیمی فائنل ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر ایک جذباتی ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2022 ایونٹ میں لی گئی کچھ تصویر شئیر کی ہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ٹوٹے ہوئے ، شدید اداس، زخمی، جسے قبول کرنا ہم سب کے لیے مشکل ہے لیکن میں نے اپنی ٹیم کی اس باؤنڈ کو انجوائے کیا جسے ہم نے ترتیب دیا ہم ہر قدم پر ایک دوسرے کے لیے لڑے۔

آل راؤنڈر  نے اپنی ٹوئٹ  میں مزید لکھا کہ سپورٹنگ اسٹاف کا شکریہ جنہوں نے مہینوں ہمیں محنت اور لامتناہی لگن کے ساتھ سپورٹ کیا۔

بھارتی کھلاڑی نے اپنی ٹوئٹ میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کے لیے بھی چند تصاویر  شیئر کیں اور لکھا کہ ہم مداحوں کے سپورٹ پر ان کے  شکر گزار رہیں گے، ایسا نہیں ہونا تھا لیکن ہم غور کریں گے اور لڑتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں