اشتہار

بریانی تاخیر سے دینے پر نوجوانوں کا ہوٹل عملے پر تشدد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تاخیر سے بریانی دینے پر غصیلے گاہکوں نے ہوٹل کے عملے پر ہلہ بول دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے شکایت پر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

عدم برداشت کے بڑھتے رویے سے معاشرہ شدید متاثر ہو رہا ہے، معمولی باتوں پر غیر معمولی ردعمل سے کسی سنگین حادثے کا سبب بن جاتا ہے، بات کریں پڑوسی ملک کی تو وہاں عدم برداشت کے آئے روز واقعات میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں جس کا شکار عموماً نچلا طبقہ ہی ہوتا ہے۔

ایسا ہی عدم برداشت کا ایک واقعہ ریاست گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں بریانی دیر سے دینے پر ہوٹل میں بیٹھے گاہک عملے پر پل پڑے اور انہیں زمین پر گھسیٹ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل م یڈیا پر وائرل ہوگئی، ہوٹل عملے کی جانب سے شکایت درج کرانے پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

یہ واقعہ انسل پلازہ مال کے زاؤک ریستوراں میں رونما ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر کے ایک ہوٹل میں رات کے وقت تین افراد ایک ہوٹل پر بیٹھے اپنے دیے گئے بریانی کے آرڈر کا انتظار کر رہے ہیں، ایسے میں ان میں سے ایک شخص اچانک اپنی کرسی سے اٹھتا ہے اور عقب میں کاؤنٹر پر کمپیوٹر پر اپنے کام میں مصروف ملازم کو پہلے تھپڑ مارتا ہے

 

مذکورہ شخص نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ وہ اسے گردن سے دبوچ کر گھسیٹتے ہوئے آگے لاتا ہے اور مزید تشدد کرتا ہے، عینی شاہدین کے مطابق اس کے بعد تینوں افراد ملازم کو گھسیٹ کر ریستوران سے باہر لے گئے اور اسے لاتیں اور گھونسے مارتے رہے۔

پولیس نے ریسٹورینٹ عملے کی شکایت پر جن تین افراد کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت منوج، رویش اور کرش کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ سب دادری کے رہنے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں