ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک اور سہولت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی چھٹی کے آن لائن سر ٹیفیکیٹ سمیت کسی بھی آن لائن رپورٹ پر اب کوئی فیس نہ لی جائے گی۔

عکاظ اخبار کے مطابق سعودی کی وزارت صحت نے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن سہولتیں فراہم کرنے پر کسی بھی مریض، اسپتال یا صحت ادارے سے رجوع کرنے والے سے کوئی فیس وصول نہ کریں۔

وزارت صحت نے یہ پابندی اس تفتیشی مہم کے بعد جاری کی ہے جس کے تحت انسپکٹرز نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ اسپتال اور ہیلتھ سینٹرز آن لائن سہولتوں کی فراہمی پر رجوع کرنے والوں یا مریضوں سے کوئی فیس تو نہیں لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میڈیکل لِیو سرٹیفکیٹ یا کسی میڈیکل رپورٹ کے لیے آن لائن رجوع کرنے پر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت کی جانب سے آن لائن سروس کی سہولت کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو مشکل سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق یہ سہولتیں فراہم کرنے پر فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاگ کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں