جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی والوں کے لئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کردی گئی، کمی ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے 5  روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے کمی ستمبرکےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیپرا نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کیساتھ چارج ہواتھا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا، 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا۔

نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین ،الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں