تازہ ترین

ڈیلی میل تنازعہ: شہزاد اکبرنے اندر کی بات بتادی

لندن: شریف خاندان کے بڑے ناقد شہزاد اکبر ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف کی درخواست مسترد ہونے پر میدان میں آگئے اور اہم بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ برطانوی عدالت میں غیر معینہ مدت تک التوا کیلئے درخواست دینے والے شہباز شریف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عدالت نے شہبازشریف کی جواب کیلئے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈیلی میل کے دفاع پر جواب جمع کرانے اور عدالتی کارروائی کے اخراجات دینے کا حکم دے دیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اب اگر شہباز شریف عدالت میں قابل قبول جواب جمع کراتے ہیں تو سماعت اگلے سال ہوگی، اور اگر نہیں تو وہ کیس ہار جائیں گے اور عدالت کی جانب سے اُن پر مزید جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلی میل ہرجانہ کیس : برطانوی عدالت کا شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار

پی ٹی آئی رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھتے ہیں اُن کی اسپن ڈاکٹر مریم اورنگزیب معاملے کو کیسے گھماتی ہیں؟

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔

شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کیلئےمزید وقت دیاجائے، جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

Comments

- Advertisement -