اشتہار

مجھے کوئی اپنا آرمی چیف نہیں چاہیے، جو میرٹ پر ہے اسے بنا دو، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی مرضی کے لوگ تعینات نہیں کرنے، میں صرف میرٹ چاہتا ہوں۔

لالہ موسیٰ میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ  میں نے آرمی چیف کی تقرری متنازع بنا دی، اس وقت چوروں کا ٹبر ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو غلط فہمی ہوئی کہ برطانیہ میں مرضی کا فیصلہ لے گا، ڈٖیلی میل نے ان پر چوری کا سنگین الزام لگا دیا، برطانیہ کی عدالت اب ان سے سوال کر رہی ہے، انہیں نہیں پتا کہ اس بار وہ کہاں پھنسے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’کوئی معاشرہ اور ملک انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک ایسے ایشین ٹائیگر نہیں بنے گا اور نہ لاہور پیرس بنے گا، ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا تو ترقی کرے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے کیوں کہ تحفظ نہیں ملتا، اس ملک میں اوورسیز کے سرمائے کو تحفظ نہیں ملتا، ملک کے سربراہوں کے پیسے اور جائیداد باہر ہیں، ملک کے سربراہ چوری کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں، چور حکمران دوسروں کو کہتے ہیں کہ اپنا پیسہ ملک میں لاؤ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں