اشتہار

عمران خان کی رہائش گاہ پر بلٹ پروف شیشے پہنچا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پر بلٹ پروف شیشے پہنچا دیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلٹ پروف شیشے زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں لگائے جائیں گے، شیشوں سے سکیورٹی کیبن بھی بنائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ اب ان کی حفاظتی کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز زمان پاک کے باہر سکیورٹی مزید سخت کی گئی۔ گھر کی دیوار کے ساتھ ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیواربنائی گئی ہے۔

رہائش گاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم ہے جبکہ کیمرے بھی نصب کر کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں