تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ارشد شریف کے معاملے کی شفاف تحقیقات چاہتا ہوں، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات چاہتا ہوں تاکہ ان کے گھر والے مطمیئن ہوں اور انہیں انصاف مل سکے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئیر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی دعوت پر صدر عارف علوی نے سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی نمائندوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف پر تشدد ہونا انتہائی دُکھ کی بات ہے، ارشد شریف نے خط لکھا تھا کہ اسے جان کا خطرہ ہے جس پر میں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا۔

صدر مملکت نے کہا: ’24 فیصدلوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ میں پُر امید ہوں کہ حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں ادارے مضبوط ہوئے وہاں بہت ترقی ہوئی، میں پُر امید ہوں کہ پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن بہت ضروری ہیں، میں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کی مگر اسے پذیرائی نہیں ملی، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے، آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

Comments

- Advertisement -