تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی ولی عہد کا دورہ ایشیا ملتوی، خواجہ آصف نے وجہ عمران خان کا دھرنا قرار دیدیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہوا ہے تاہم ن لیگی رہنما اور وزیر دفاع نے اس کی وجہ عمران خان کا دھرنا قرار دے دیا ہے۔

ن لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی ولی عہد کے دورہ ایشیا ملتوی ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے 7 سال قبل پہلےدھرنے پر7 سال قبل چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ کرایا تھا اب 21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے ملک وقوم کے مفادات کی کوئی اہمیت نہیں، وہ اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا، یہ شخص ملک کیخلاف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو ایشیا کا دورہ کرنا تھا اور پھر پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔

گزشتہ روز عرب میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ ایشیا منسوخ کردیا ہے اور اب وہ صرف انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ انڈونیشیا میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےسعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے لیے مشاورت جاری ہے جسے ہی شیڈول جاری ہوگا تو پھر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -