جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فائنل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ، شاہین انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری اعصاب شکن فائنل میں پاکستان کو بڑا دھچکا ملا ہے، شاہین آفریدی انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی انگلینڈ کے خلاف اپنے دوسرے اسپیل کے دوران بولنگ کرانے آئے تو محض ایک بال کرانے کے بعد لڑکھڑا گئے اور اپنی بولنگ نہ جاری رکھ سکے۔

اس سے قبل شاہین شاداب خان کی گیند پر ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے اور میڈیکل ٹیم انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئی تھی تاہم چند منٹ بعد وہ دوبارہ میدان میں واپس آگئے تھے۔

- Advertisement -

شاہین آفریدی نے اپنے پہلے اسپیل میں 2 اوورز میں 13 رنز کی عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ارباب نیاز اسٹیڈیم کی قسمت چمک اٹھی

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے قبل شاہین آفریدی کو گھٹنے میں شدید کھنچاؤ محسوس ہوا تھا۔

جس کے باعث انہیں آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام دیا گیا تھا، بعد ازاں ان کی ایم آر آئی رپورٹ میں سنگین نوعیت کی انجری تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت سے قبل ری ہیب پروگرام میں بھی شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں