اشتہار

دو طیارے ٹکرا گئے، حادثے کی دردناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس : ایئر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دور کے دو جہاز ٹکراگئے، خوفناک حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک ایئرشو کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرانے کے بعد زمین پر گرگئے اور ان میں سوار چھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری عالمی جنگ کے دور کے جہازوں کے ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔

- Advertisement -

screen-shot-2022-11-12-at-3-49-50-pm.png

اس موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے ایئر شو کو براہ راست دیکھا، اندوہناک حادثے میں دوسری جنگ عظیم کے دو ہوائی جہاز ونگز اوور ڈلاس آپس میں ٹکرا گئے اور گر کر تباہ ہوگئے۔ اس دردناک منظر کو لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں اور کرتب بازی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

دونوں جہاز گرتے ہی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے، ٹکرانے والے طیاروں میں ایک بوئنگ بی 17 اور دوسرا بیل پی 63 کنگ کوبرا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ واقعہ دن ایک بج کر تقریباً 30 منٹ پر ہوا، ایئرشو کا اہتمام کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ایونٹ میں کئی جہاز حصہ لے رہے تھے۔

ڈیلاس کے میئر ایرک جانسن نے واقعے کو ایک خوفناک المیہ قرار دیا ہے انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں جو ہمارے خاندانوں کی تفریح اور معلومات کے لیے جہازوں کو اڑا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں