تازہ ترین

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

سیاحت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ترکیہ کے شہر استنبول میں زوردار دھماکے کے نیتجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائر کی استقلال اسٹریٹ میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے میں اب تک چار افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوچکے۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، تقسیم اسکوائر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

استنبول کے گورنر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ استقلال اسٹریٹ میں دھماکا 4 بج کر 20 منٹ پر ہوا جس 4 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے۔

ادھر الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ خودکش دھماکا تھا مگر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استقلال اسٹریٹ میں لوگ بڑی تعداد موجود ہے اور اس دوران زوردار دھماکا ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے وقت استقلال اسٹریٹ پر موجود تھا، دھماکے میں 50 سے 55 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 زخمی بچوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -