منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بہترین کارکردگی کیلیے مزید سخت محنت کریں گے، محمد رضوان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بہترین کارکردگی کے لیے مزید سخت محنت کریں گے۔

محمد رضوان نے قومی اسکواڈ کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، ہم اٹھائے ہوئے تھے اپنے سر، اور جس میں اللہ پاک کی رضا ہو ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں۔

مایہ ناز بلے باز نے لکھا کہ ہم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتے رہیں گے، اور بہترین کارکردگی کے لیے مزید سخت محنت کریں گے۔

ٹوئٹ کے آخر میں محمد رضوان نے سپورٹ کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں