تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اے ٹی ایم فراڈ سے کیسے بچیں؟

آن لائن فراڈئیے آئے روز نت نئے طریقوں سے فراڈ کی وارداتیں انجام دیتے ہیں، اے ٹی ایم، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کلوننگ بھی ان طریقوں میں سے ایک ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ سائبر فراڈ کا سب سے بڑا ذریعہ اے ٹی ایم کارڈ ہیں، جس کی مدد سے یہ فراڈئیے اپنی واردات سرانجام دیتے ہیں۔

ڈیبٹ کلوننگ کارڈ کے زریعے فراڈئیے آپ کا ڈیٹا چوری کرکے منٹوں میں کلون کارڈ تیار کرلیتے ہیں اور پھر با آسانی آپ کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔

ڈیبٹ کلوننگ کارڈ کیا ہے؟

سائبر حکام کے مطابق آن لائن فراڈئیے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی کلوننگ کے لئے اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمر لگاتے ہیں، جیسے ہی صارف کارڈ سوئپ کرتا ہے یا اے ٹی ایم مشین استعمال کرتا ہے، اس کی تمام خفیہ معلومات کاپی ہوجاتی ہیں۔

جس کے بعد فراڈئیے کمپیوٹریا دیگر طریقوں سے آپ کے کارڈ کی تمام تفصیلات خالی کارڈ میں ڈال کر کلون تیار کرلیتے ہیں اور پھر اس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کرتے ہیں۔

اضافی حفاظتی اقدامات

جب کارڈ سلاٹ میں ڈالیں، تو ہلکے سے ہلا جلا لیں، ایسا کرنے سے اسکیمر کی ڈیٹا پڑھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، ایسی بیشتر ڈیوائسز کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ کارڈ کو ہموار طریقے سے سلاٹ میں ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے خون کا ایک اور نیا گروپ دریافت کرلیا

جب پن کوڈ انٹر کریں تو بٹنوں کو ہمیشہ اپنے ہاتھ سے کور کرلیں چاہے وہاں کوئی اسکیمر یا کیمرہ نہ ہو، اس طرح کرنے سے آپ اپنے قریب موجود افراد کو پن کوڈ کے نمبر جاننے سے بھی روک سکتے ہیں۔

ایسے اے ٹی ایم کو استعمال کرنے سے گریز کریں جو سائیڈ واک میں نصب ہو یا ویران اور ایسے مقامات پر ہو جہاں لوگوں کا آنا جانا کم ہو۔

اُس وقت اے ٹی ایم استعمال کرنے سے گریز کریں جب لوگ آپ کے ارگرد موجود ہو اور آپ کو دیکھ رہے ہوں۔

Comments

- Advertisement -