تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی میں ایک ہی رات میں 3 مبینہ پولیس مقابلے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی رات میں 3 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جن میں 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی کے علاقوں کلفٹن بوٹ بیسن، گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جن میں 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق اس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی گیلانی اسٹیشن کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق اس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، 3 موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

اسی طرح کلفٹن بوٹ بیسن کے بلاک فائیو میں گندا نالا کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کلفٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرمنل ہے، جس کے قبضے سے 2 پستول، شہریوں سے چھینے گئے 5 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے، فرار ہونے والے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -