ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے کروایا ہو، ن لیگی رہنما کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے الزام لگایا ہے کہ ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویز الہیٰ نے سیاسی فائدے کے لیے کروایا ہو۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوامیں بھی رانا ثنااللہ کو بہت دفعہ دھمکیاں دی گئیں، سیاسی مخالفین کے خلاف آپ مقدمات درج کر رہے ہیں ، یہ مقدمہ ٹھیک ہے تو کے پی میں بھی وزرا پر مقدمات ہونے چاہئیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر آباد سانحے پر سیاست کی جا رہی ہے، واقعہ افسوسناک اوردردناک ہے، عمران خان کے کہنے پر3دفعہ جےآئی ٹی کے افسران تبدیل کیے گئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب پر 324 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

معاون خصوصی نے الزام لگایا وسکتاہےوزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے اپنی حکومت کو تقویت دینے کے لئے کروایا ہو، وزیراعلٰی کا بیٹا مونس الہی مسٹر ففٹی پرسنٹ بنا ہوا ہے، گجرات میں سستے داموں زمین خریدی اورمہنگے بیچ دی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے مقدمات ہیں ہم گھبرانے والے نہیں، گھڑیاں چوری کر کے اپنی بیگم کو بھی 5 کیرٹ کی گھڑی پہنائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں