تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

برطانیہ جانے والے تارکین وطن ہوشیار، بڑی خبر آگئی

پیرس : برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی تارکین وطن کی آمدورفت کو روکنے کیلئے 75 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ نے چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد کو ختم کرنے کے لیے 75 ملین ڈالر مالیت کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کے منافع بخش اور خطرناک کاروبار سے نمٹنے کے لیے برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک نئی ڈیل کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ اس سال اب تک 40ہزار سے زائد تارکین وطن انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچے تھے۔

فرانس اور برطانیہ نے چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کرکے انگلستان جانے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدےکےتحت فرانسیسی ساحلوں پر یوکےفنڈڈ آفیسرز کی پٹرولنگ میں 40 فیصداضافہ ہوگا۔ معاہدے کے تحت برطانوی افسران پہلی بار فرانسیسی زیرقیادت کنٹرول رومز میں شامل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -