جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’سود کیخلاف فیصلے پر اپیل کرنے والے بینکوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہ سودی نظام کے فیصلے کے خلاف حکومت تو اپیل واپس لے رہی ہے مگر 26 بینک تو اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سود سے متعلق فیصلےکےخلاف اپیلیں واپس لینےکا کہا تھا لیکن اب تمام بینک انفرادی طور پر اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

مولاناعبدالاکبرچترالی نے کہا کہ وزیرخزانہ سے سوال ہےکہ بینکوں کو روکنےکے لیے کیا کر رہے ہیں؟ سودی نظام کے فیصلے کے خلاف حکومت تو اپیل واپس لے رہی ہے مگر 26 بینک تو اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان بینکس کو تحریری طور پر لکھے اور اپیلیں دائر کرنے سے روکے، اپیل دائر کرنے والے بینکوں کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

’سودی نظام کیخلاف اپیل واپس لینے کے فیصلے پر شکرگزار ہیں‘

واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سودی نظام سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھارہےہیں گورنراسٹیٹ بینک کیساتھ اس معاملے پر تفصیلی غورکیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ کےفیصلے کیخلاف حکومت اور نیشنل بینک اپیلیں واپس لےرہی ہے اس فیصلے میں وزیراعظم کی اجازت اور گورنراسٹیٹ بینک کی مشاورت شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی معیشت کو تیزی سے سودی نظام سے پاک کرنے کیلئےاقدامات کریں وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لےلی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں