ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

’امریکا کا تعزیتی پیغام قاتل کے کرائم سین پر پہنچنے جیسا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی نے استنبول میں ہونے والے دھماکے پر دیے گئے امریکا کے تعزیبی پیغام کو مسترد کر دیا۔

ترک وزیرداخلہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ ترکی امریکا کے تعزیتی پیغام کو مسترد کرتا ہے امریکی تعزیتی پیغام ایسے ہے جیسے قاتل کا کرائم سین پر سب سے پہلے پہنچنا۔

ترک وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکا شام میں پی کےکے کی حمایت، تربیت اور اسلحہ فراہم کرتا ہے شام میں موجود پی کے کے کو ترکیہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ استنبول بم حملےکی مرکزی ملزمہ شامی شہری احلام البشیر کو واردات کے بعد یونان فرار ہونا تھا لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے استنبول کے استقلال اسٹریٹ میں بم نصب کرنے والی شامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اعتراف کیا کہ وہ کرد عسکریت پسندوں کے لیے کام کر رہی تھیں۔

خاتون کی شناخت چھیالیس سالہ اہلام البشیر کے نام سے کی گئی جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسے شام میں (پی کے کے) نے ٹریننگ دے کر آفریان ریجن کے راستے ترکیہ میں داخل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں