اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان کے فریب نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران نیازی نےسیاسی مقاصد کیلئےملک کےسفارتی تعلقات کونقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے فنانشل ٹائمزکو دئیے گئے انٹرویو میں غیرملکی سازش کی تردید کردی۔

انہوں نے لکھا کہ عمران نیازی نے سیاسی مقاصد کیلئے نہ صرف ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا بلکہ اس شخص کے جھوٹ اورمکاری نےقوم کو دکھ پہنچایا۔

ادھر تحریک انصاف نے عمران خان کے حالیہ بیان سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا فنانشل ٹائمز کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر مرضی کی ہیڈ لائنز لگائی گئیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ بعض میڈیا چینلز ،انگریزی اخبارات انٹرویو کی غلط تشریح کر رہے ہیں، عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امریکی سازش نہیں تھی۔

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار

واضح رہے کہ فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دوبارہ منتخب ہوئے تو امریکا سے باوقار تعلقات رکھنا چاہیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کی بحالی کا واحد راستہ قبل از وقت صاف اور شفاف انتخابات ہی ہیں، اگر فوری انتخابات نہ ہوئے تو معاشی تباہی اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں