اشتہار

’شاہین کو کسی قسم کی انجری نہیں ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے ری ہیب کا مشورہ دیا ہے جبکہ انہیں کسی قسم کی انجری نہیں ہوئی ہے اسکین میں واضح ہے کہ ان کے گھٹنے پر دباؤ آیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین وطن واپس آکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب مکمل کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں فاسٹ بولر ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے لڑ کھڑا کر گر گئے تھے، وہ اپنے چار اوورز بھی مکمل نہ کرسکے تھے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

یاد رہے کہ آئندہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 سے 13 دسمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں