فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کلب نے مجھے دھوکہ دیا ہے،۔
صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو میں رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ اس سال موسم گرما میں کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور کچھ سینئر ایگزیکٹوز نے مجھے زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کی ہے۔
رونالڈو نے کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں ان کی عزت نہیں ہے کیونکہ وہ میرا احترام نہیں کرتے ہیں، اگر کوئی میری عزت نہیں کرتا تو میں کبھی ان کی عزت نہیں کروں گا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ انہیں نہ صرف کوچ نے بلکہ 2 یا 3 دوسرے لوگوں نے بھی کلب جھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی، انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے دھوکہ دیا گیا اور میں نے محسوس کیا کہ بعض لوگ مجھے یہاں کبھی نہیں دیکھنا چاہتے۔
واضح رہے کہ رونالڈو گیارہ سال بعد گزشتہ موسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آئے تھے۔
انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کی حیثیت سے ریئیل میڈرڈ میں شامل ہونے کے لیے یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا لیکن کلب کو پریمیئر لیگ سیزن میں بدترین صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چیمپیئز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔
جبکہ ٹین ہیگ کو بھی اس سال موسم گرما میں فٹ کلب اجیکس سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا مینیجر مقرر کیا گیا تھا۔