جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچے کی بیماری پر بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی میں کام کرنے کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جانے والی سلام وینکی جب کاجول کو آفر کی گئی تو اس کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہوں نے اس کے لیے انکار کردیا۔

کاجول کا کہنا تھا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ فلم میں ان کا بیٹا بیمار ہوگا تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے منع کردیا، ’میں نہیں چاہتی کہ حقیقی یا فلمی زندگی میں میرے بچوں کو کچھ ہو‘۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات ہر والدین کے لیے ایک بھیانک خواب ہوگی، آپ اپنے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہ سکتے کہ اس کے بچوں کو کچھ ہو۔

کاجول کے مطابق وہ 3 دن تک اس فلم کے لیے انکار کرتی رہیں، پھر آخر کار فلم کی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن ان سے ملنے آئیں، اور انہوں نے کاجول سے کہا کہ وہ انہیں فلم کی کہانی پڑھ کر سناتی ہیں۔

تب بھی کاجول نے کہا کہ چونکہ آپ خود آئی ہیں اس لیے میں فلم کا اسکرپٹ ایک بار پھر سن لوں گی، لیکن میں یہ فلم کروں گی نہیں۔

تاہم ڈائریکٹر نے انہیں منا ہی لیا اور کاجول نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔

فلم سلام وینکی میں ایک ماں کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جو اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لیے بے تحاشا مشکلات سے گزرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں