اشتہار

شادی کی تقریب پر ٹیکس: بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے شادی تقریب کی بکنگ کرانے والوں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے متعلق فیصلہ سنادیا، فیصلے میں عدالت نے شادی تقریب کی بکنگ کرانےوالوں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی۔

عدالت نےتمام درخواستیں چیئرمین ایف بی آرکو بھجوادیں ، درخواست میں ایف بی آر ،پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے شادی ہالز پر ایڈوانس ٹیکس کے معاملے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کو چیئرمین ایف بی آرکوبھجوا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تمام ضروری اقدامات 90 دن میں کرکے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے، بغیر آمدن والے زندگی کی بنیادی ضروریات ریاست سے لینے کے حقدار ہوتے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ معقولیت کو نظر انداز کرکے لوگوں پر ٹیکس لگانے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ریاست کا مطلب لوگوں کی خدمت ہے اور ان امور کے لیے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ آمدنی کا تخمینہ لگائے بغیر انکم ٹیکس کی وصولی کی اجازت نہیں، کم آمدن والے یا بے روزگار ضروری اشیا پر بلاواسطہ امیر شخص کے برابر ٹیکس دے رہے ہیں، فیصلے تک درخواست گزاروں کو دیا گیا عبوری ریلیف جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں