اشتہار

’لگتا ہے کہ عمران خان کے ’بلے‘ نے ’شیر‘ کو ڈھیر کردیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سرائے عالمگیر: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کے بلے نے شیر کو ڈھیر کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات جب بھی ہوں گے لیکن ہمارا خیال ہے جلد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس منشور اور نظریے کے ساتھ ہیں اور وہ کس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

شاہ محمود نے سوال کیا کہ آج کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟ پی ٹی آئی تو میدان میں ہے، کس نے کہا تھا جی ٹی روڈ نواز شریف کا ہے ہم لاہور کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں، شیر تو کیا گیدڑ بھی نہیں دیکھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم چوروں، لٹیروں سے تھک گئے ہیں ابھی تقریر کا وقت گیا اب تحریک کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چلی گئی پروا نہیں ،مجھ پر جھوٹے مقدمے بنے پرواہ نہیں ہے، مجھے توشہ خانہ کے جھوٹے کیس میں نااہل کرنے کی کوشش کی گئی پرواہ نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی محنت لگن، نظریے کی بنیاد پر جگہ بنائی ہے انہوں نے اتنی جگہ بنائی کہ جن کی دکان بنی ہوئی تھی اجڑ گئی۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج پاکستان ہرسیاسی شعور رکھنے والےکارکن کی پہلی ترجیح عمران خان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں