جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

’ہر آسٹریلوی پوچھ رہا ہے ’دل دل پاکستان‘ کیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں متعین پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ ’آسٹریلیا میں جہاں جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں ’دل دل پاکستان کیا ہے۔‘

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ انگلش ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا لیکن اس سے جڑی خبریں اب بھی سامنے آرہی ہیں جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک انگلینڈ فائنل میں  شائقین کرکٹ کا جذبہ قابل دید تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی دوران میچ متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کو آٹو گراف دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی تھی جب انہیں ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’آئی لو یو‘ کہہ دیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کا یہ کہنا تھا کہ حارث رؤف کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہونے لگے اور وہ انکار کرتے ہوئے مسکرا دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں