اشتہار

’اہم تعیناتی، ہمیں لگنے والوں پر نہیں لگانے والوں پر اعتراض ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں اہم تعیناتی میں لگنے والوں پر نہیں لگانے والوں پر اعتراض ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت پاپولر ہے نہ منتخب ہوکر آئی اور نہ ہی اخلاقی جواز رکھتی ہے، حکومت جس سہارے پر کھڑی ہے جیسے ہی وہ ختم ہوگا گر جائے گی، ہم نے اہم تعیناتی کو غیرمتنازع بنانے کی کوشش کی ہے جو لگانے والے ہیں وہ بیرون ملک چوری کے پیسوں سے خریدے گئے گھر پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے سے قبل انتخابات کا اعلان نہ ہونا بدقسمتی ہوگی، فیصلے کرنے میں جتنی تاخیر کریں گے تو ملک اور فیصلہ کرنے والوں کو نقصان ہوگا۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں اور ان پر عمل کیا جاتا ہے جب تک فیصلوں میں عوام کو شامل نہیں کریں گے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد گزشتہ سات ماہ سے جاری ہے الیکشن میں تاخیر سے ہمیں کوئی نقصان نہیں بلکہ سیاسی فائدہ ہورہا ہے معلوم نہیں یہ الیکشن پر راضی ہیں یا نہیں، الیکشن پر راضی ہوں گے تو بات بھی ہوجائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج معاشی صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ ہر شخص پریشان ہے، ہم فوری الیکشن کا مطالبہ ملک اور معیشت کے لیے کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں