جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

فیصل واوڈا کا عمر فاروق کیساتھ وائرل تصویر پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن فیصل واوڈا نے عمر فاروق نامی شخص کے ساتھ اپنی تصویر سامنے آنے پر ردعمل دے دیا۔

فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمر فاروق و دیگر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمر فاروق سے ملاقات میری وزارت کے دفتر میں ہوئی تھی، یہ ملاقات وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں میرے علاوہ دیگر چار وفاقی وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، ان سے ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کے تحت ہوئی تھی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق کے ساتھ تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں، مجھے کوئی کوئی ڈر نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں