لاہور: پاکستان اور آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسر ا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز میں مقابلہ ایک، ایک سے برابر ہے۔
دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہوں گی، تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
سیریز کے فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔
آئرش ٹیم کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ بیٹنگ ڈرلز کیں جبکہ اُنہوں نے موسیقی پر فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔
ٹی20سیریز کا تیسرا میچ پنک ربن سے منسوب کیا گیا ہے، پی سی بی بریسٹ کینسر آگاہی کیلئے پنک ربن مہم کا حصہ بنے گا۔
Lahore's Gaddafi Stadium turns pink as the players also wear pink ribbons for the third #PAKWvIREW T20I.#BackOurGirls pic.twitter.com/eu4L9BbbPH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2022
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہنیں گے، اس کے علاوہ تماشائیوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی