اشتہار

روس یا یوکرین : پولینڈ پر میزائل کس نے مارا؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین جنگ کے دوران ہونے والے حملوں میں ایک میزائل پولینڈ کی حدود میں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے جس کا الزام روس پر عائد کیا جارہا ہے جس کی تردید کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ پولینڈ پر میزائل یوکرین کی جانب سے داغا گیا تھا۔

پولینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ تباہی ایک روسی ساختہ میزائل سے ہوئی لیکن ابھی تک اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے کہ یہ کس کی جانب سے داغا گیا۔ دوسری جانب روسی دفاعی حکام نے پولینڈ پر میزائل حملے کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

- Advertisement -

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہلاکتوں اور نقصان کا سبب یوکرینی افواج کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل ہوسکتا ہے جس کا ہدف روس کی جانب سے یوکرین کی طرف آنے والا ایک میزائل تھا۔ ادارے نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر ابتدائی تحقیقات پر مبنی ہے۔

اس سلسلے میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے میزائل حملے کا ذمہ دار بالآخر روس ہے جبکہ امریکی حکام کے مطابق پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرین کی افواج نے آنے والے روسی میزائل پر داغا تھا۔

نیٹو اتحاد کے ایک بیان کے مطابق میزائل سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نیٹو کریں گے،

اجلاس میں اتحادی رکن پولینڈ کی سرزمین پر مشتبہ میزائل حملے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں