اشتہار

بھارتی صحافی نے پاکستانی ٹیم سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان کی عمدہ بولنگ نے بھارتی صحافی کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اپنی تمام تر یادوں کے ساتھ ماضی کا قصہ بن گیا، لیکن سوشل میڈیا پر میگا ایونٹ کے فائنل سے متعلق دلچسپ ویڈیوز آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں پاکستانی شائقین بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے دلچپسپ سوالات کررہے ہیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں پاکستانی شائقین کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فائنل میں پاکستانی بولرز جتنا لڑسکتے تھے، وہ اتنا ہی لڑسکتے تھے، ایک اور پاکستانی نے ان سے سوال کیا کہ گرین شرٹس نے فائنل اچھا کھیلا جس پر وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا اسی وجہ سے فائنل میں پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 31 رنز پر بھارت کے 4 آؤٹ کردئیے تھے۔

وکرانت نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سال دو ہزار تین کے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی اسکے بعد ٹیم میں کئی تبدیلیاں ہوئیں، ان تبدیلیوں کا یہ نتیجہ نکلا کہ وہی ٹیم آٹھ سال بعد چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوئی۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جب یہ کھلاڑی تجربہ حاصل کرلیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ پانچ سال، دس سال بعد یہ نوے کی دہائی والی ٹیم بن جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں