ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مدیحہ رضوی نے بیٹی کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو شیئرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی ہے، جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز کی معروف ایپلی کیپش انسٹا گرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ ایک ویڈیو پر لپسنگ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ‘بتا تجھے لائف میں کیا چاہیے؟ جواب میں ان کی بیٹی کہتی ہیں کہ ” گول گپے”۔

یہ بھی پڑھیں: مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں طلاق ہوگئی

بیٹی کا جواب سن کر اداکارہ ناگواری کا اظہار کرتی ہوئے لپسنگ کرتی ہیں کہ گول گپے کو سائیڈ میں رکھ ، اب بتا تجھے کیا چاہیئے؟ جس پر بچی انتہائی معصومیت سے کہتی ہے کہ ‘سائیڈ میں رکھے ہوئے گول گپے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madiha Rizvi Official (@diyariz)

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار جوڑی مدیحہ رضوی اور شوہر حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں