تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ہم نے کارکن بلائے تو لانگ مارچ تہس نہس کر دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اگر اپنے کارکنوں کو دعوت دے دی تو تمہارے مارچ کو تہس نہس کر دیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سازش کہاں گئی؟ وہ جھوٹا کاغذ جو لہراتے تھے اب کہہ رہے ہیں وہ قصہ پارنیہ ہے، دو دن پہلے امریکا دشمن آج ناک رگڑ کر اس سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا: ’دفاعی ادارے عمران خان کے نشانے پر ہیں۔ اس کے انتشار کی وجہ سے ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ سب مل کر اس کی داخلی جارحیت کا مقابلہ کریں۔ ملکی اداروں کو کسی صورت تضحیک کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ ملکی سلامتی کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔‘

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ملک کے اندر اضطراب کو مسلسل بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دفاعی ادارے عمران خان کی جارحیت سے محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے کیوں کہ یہاں کی زمین گرم ہے، اب یہ کہتے ہیں کہ ہم راولپنڈی تک آئیں گے، ہم نے لوگوں کو کال دے دی تو پھر حالات خرابی کی طرف جائیں گے، اس لیے بہتر ہے سیاسی استحکام کی طرف آئیں تاکہ ملک میں معاشی استحکام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست اقتدار کے لیے بے بنیاد بیانیے کی مرہون منت نہیں ہونی چاہیے، آپ نے جھوٹے بیانیے پر جو مقبولیت بڑھائی وہ فارغ ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -