ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ورلڈکپ کی ناکامیوں سے سبق لینا ہو گا، بھارتی کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی ناکامیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ہمیں عالمی کپ کی ہار سے سبق سیکھنا ہوگا جو ہوا اسے بھولنا ہوگا۔

تنقید پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، خراب کھیلنے پر تنقید ہوتی ہے جس کا احترام کرتے ہیں میچ میں ہر کوئی بہتر پرفارم کرنے کی ہی کوشش کرتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں جس طرح کامیابیوں کو چھوڑ کر آگے بڑھتے ہیں ایسے ہی ناکامیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق لینا ہوگا۔

ہاردک پانڈیا نے کہا کہ دو سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے جب تک کافی کرکٹ کھیلنی ہے جس میں نوجوانوں کو موقع بھی ملے گا ہم نئے ٹینلٹ کو تلاش کریں گے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں