ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فلم ‘جوائے لینڈ’ کو نمائش کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ کی اجازت سے متعلق سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرزکا اجلاس چیئرمین طاہرحسن کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کےفل بورڈ نےفلم کوریویو کیا، فلم کےچند مختصرحصوں کو حذف کیا گیا ہے، جس کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت کا سرٹیفکیٹ جاری کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو فلم جوائےلینڈ کی اسکریننگ سےمتعلق شکایات موصول ہوئی تھیں،شکایات میں کہا گیا تھا کہ فلم معاشرتی اقدارسےمتصادم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کمیٹی کی سینسر بورڈ کو فلم جوائے لینڈ کا دوبارہ جائزہ لینے کی تجویز

جس پر وزیراعظم نےفلم کا جائزہ لینےکیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، وفاقی وزیر قانون سردار ایاز صادق نے خصوصی کمیٹی کا صدر بنایا گیا تھا۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، قمر زمان کائرہ، امین الحق اور چوہدری سالک حسین بھی شامل رہے۔

حکومتی کمیٹی نے سینسر بورڈ کو فلم جوائے لینڈ کا دوبارہ جائزہ لینے کی تجویز دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں