اشتہار

چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کی سرزنش کیوں کی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی کلاس لے لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو کی کلاس لے لی اور ون ٹو ون ملاقات میں ان کی سرزنش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں چینی صدر شی جن پنگ نے جی 20 اجلاس میں موجود کینڈین وزیراعظم پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چینی صدر نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بند کمرہ اجلاس کی باتیں باہر کیسے آئیں۔ ہم دونوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی بات چیت کینیڈین پریس میں لیک ہوئی۔ یہ سب مناسب نہیں ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

- Advertisement -

اسی ویڈیو میں ٹروڈو کو چینی صدر کی تنقید کا خوش دلی سے یہ جواب دیتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میں آزاد اور کھلے ماحول میں بات چیت پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ پہلا موقع ہے جب چینی صدر نے عوامی سطح پر اس طرح جذبات کا اظہار کیا ہے۔

 

بعد ازاں اجلاس کے اختتام پر دونوں رہنما ہاتھ ملا کر رخصت ہوگئے۔

مغربی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان کینیڈا کے انتخابات میں چین کی مبینہ مداخلت پر بات ہوئی تھی۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس صورت حال کے بعد چینی صدر اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم کو حکام نے مشورہ دیا تھا کہ چائنیز صدر کے ساتھ بات چیت میں نرمی کا مظاہرہ نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں