لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، مجھ پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےفرانسیسی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، لگتا ہے کہ مجھ پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرامشن ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرناہے، موت کا خوف مقصد کو حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اس لئے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں کہ میری جماعت مقبول ترین ہے، راستے سے ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہےکہ مجھے ختم کردیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل 61 فیصد افراد کیخلاف کرپشن کیسز ہیں، لوگ نہیں چاہتے کرپٹ لوگ حکمرانی کریں،اسی وجہ سے مجھے لوگوں کی بڑی حمایت حاصل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ذاتی طور پر فرق نہیں پڑتا کہ الیکشن آئندہ ماہ ہوں یا آئندہ برسوں میں ہوں، جب بھی انتخابات ہوں گے جیت ہماری ہوگی۔