جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نئے اٹارنی جنرل کے تقرر میں حکومت کو ناکامی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو مستعفی ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم وفاقی حکومت تاحال نئے اٹارنی جنرل کا تقرر نہیں کرسکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کو نئے اٹارنی جنرل کے تقرر میں ناکامی کا سامنا ہے اور دو ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود شہباز حکومت نئے اٹارنی جنرل کا تقرر نہیں کرسکی ہے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو مستعفی ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے انہیں نئے اٹارنی جنرل کے تقرر تک کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا تاہم دو ماہ گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اس وقت اٹارنی جنرل آفس کا نظام ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اشتر اوصاف نے 12 اکتوبر کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور مستعفی ہونے کی وجہ اپنی خرابی صحت کو قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ہی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اشتر اوصاف کو مئی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں