وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی تحفہ گھڑی معاملے پر جیو ودیگر پر مقدمے کے اعلان پر کہا ہے کہ مقدمہ ضرور کریں سب باتیں عدالت میں سامنے آئیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے معاملے پر جیو ودیگر پر مقدمہ کرنے کے اعلان پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ اس پر مقدمہ کریں گے۔
اچھی بات ہے اب ساری باتیں عدالت میں آئیں گی اور عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جائیں عدالت سارا ریکارڈ سامنے آجائے گا کہ بد دیانتی کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہے۔ سب کو بددیانت کہنے والا خود نا اہل ہوا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے سازشی بیانیے سے بھی یوٹرن لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے فائدےکیلیے توشہ خانہ قانون میں تبدیلی کی۔ توشہ خانہ سے متعلق قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز جیو، شاہ زیب خانزادہ اور عمر ظہور کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بس بہت ہو گیا، جیو اور شاہ زیب خانزادہ نے مشہور فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے الزام لگایا، کل بین الاقوامی مطلوب فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے بہتان لگایا گیا۔
Enough is enough. Yesterday Geo & Khanzada supported by Handlers slandered me through a baseless story cooked up by a known fraudster & internationally wanted criminal. I have spoken to my lawyers & I plan to sue Geo, Khanzada & the fraudster not only in Pak but also in UK & UAE.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 16, 2022
عمران خان نے بتایا کہ میں نے اپنے وکلاسے بات کی ہے ، جیو، خانزادہ ،جعلساز کیخلاف پاکستان میں مقدمہ کروں گا، ناصرف پاکستان بلکہ یوکے،یو اے ای میں بھی مقدمے کا ارادہ رکھتا ہوں۔