اشتہار

عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کی پہلی فلم کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کی پہلی فلم ’کلا‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا۔

بولی ووڈ میں اپنے والد کی خوبیوں سے ہٹ کر اپنی صلاحیتیں خود دریافت کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکار بابل خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی خوبیاں ان کے ساتھ چلی گئیں‘ اب میں اپنی خوبیاں دریافت کروں گا۔

ایک بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بابل خان نے اعتراف کیا کہ جب انھوں نے بولی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو ان پر اپنے والد کی فنی میراث کا بہت دباؤ تھا۔

- Advertisement -

اداکار بابِل خان سے جب پوچھا گیا کہ کیا انھیں اپنی اداکاری میں والد کی سی خصوصیات نظر آتی ہیں؟ تو انھوں نے جواب دیا ’میرے والد کی جو خوبیاں تھیں وہ وہ ان کے ساتھ ہی چلی گئی ہیں، اب میں اپنی خوبیاں دریافت کروں گا۔‘

بابل خان نے کہا ’میں ہر قسم کی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں اور ہر قسم کی اداکاری بھی کرنا چاہوں گا۔‘

فلم ’کلا‘ میں بابِل خان کے ساتھ ترپتی ڈمری نظر آئیں گی، دیگر اداکاروں میں اشیش سندھ، نیر راؤ، امیت سیال، ورون گرورو اور کوثر منیر و دیگر شامل ہیں، فلم کی ہدایت کارہ انویتا دتہ ہیں، یہ فلم نیٹ فلکس پر یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’کلا ‘ کی کہانی ایک نوجوان پلے بیک سنگر کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردارترپتی ڈمری نے نبھایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں