اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال، پولیس کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیزکال کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے ایکشن لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے بارے میں دھمکی آمیز کال راولپنڈی پولیس کو موصول ہوئی ہے، سی پی او راولپنڈی کے دفتر کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر انٹرنیٹ نمبر کے ذریعے شیخ رشید کے حوالے سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔

گزشتہ شب سی پی او راولپنڈی آفس کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز کال کی تھی، سینئر پولیس آفیسر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: حکومت نے عمران خان کیخلاف مزید شواہد جمع کروا دیے

ادھر راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور ان کے سیکریٹریٹ لال حویلی انتظامیہ کو آگاہ کر کے سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات کردئیے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کو اس سے قبل بھی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوتی رہی ہیں اور انکی مدعیت میں ایک مقدمہ تھانہ وارث خان میں پہلے سے درج ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات کےاندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے، رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے، ان کی خواہشیں خبرنہیں بن سکتیں۔

سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلےمجھےقتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، اب لال حویلی پرڈرون چلایاجا رہا ہے، اس کی ویڈیوحکام بالا کوبھیج رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں