اشتہار

ایشیا پیسیفک: چین نے عالمی طاقتوں کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چینی صدر نےحریف طاقتوں کو ایشیا پیسیفک میں مداخلت سےخبردار کر دیا.

ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس سے قبل چینی صدر نے خبردار کیا ہے کہ ایشیا پیسیفک بڑی طاقتوں کےمقابلےکامیدان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک لاوارث نہیں اور اسےکسی کا میدان نہیں بننے دیں گے، نئی سردجنگ چھیڑنےکی کوشش کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔

ایشیا پیسیفک: منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جیو پولیٹیکل تناؤ اور ابھرتی ہوئی اقتصادی صورتحال دونوں نے ایشیا پیسفک کے ترقیاتی ماحول اور تعاون کے ڈھانچے پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ان چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے شی جن پنگ نے ممالک سے رابطوں بڑھانے، جامع ترقی کو فروغ دینے، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے تحفظ کے لیے "مستحکم اور بلا روک ٹوک” سپلائی چین بنانے پر زور دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں