وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ آج جو ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کی فروخت اور دیگر بدعنوانیوں کا حساب دینا ہو گا ہم قبل ازوقت انتخابات کیوں کروائیں؟
انہوں نے کہا کہ وفاق نمائندہ حکومت ہوتی ہے،جلسےجلوسوں سےبلیک میل نہیں کیاجاسکتا ہم دیانتداری سے ملکی معاملات درست کرنےکی کوشش کر رہے ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نےسوشل میڈیا مہم پر اربوں روپےخرچ کیے پی ٹی آئی حکومت کو کسی سیاسی جماعت نےتسلیم نہیں کیا تھا ان کے دور میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائےگئے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کوآئینی طریقےسےہٹایا گیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وتیرہ ہے عمران خان نے توشہ خانہ کو مال مفت سمجھ کر بےرحمی سےلوٹا، سائفر اور نام نہاد امریکی سازش کے بیانیے سب دفن ہو چکےہیں آج بات ابسلوٹلی ناٹ سے ابسلوٹلی فراڈ تک پہنچ چکی ہے۔