جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فوج کے جوان جوش و جذبے کیساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان جوش و جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے بہاولپور اور اوکاڑہ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈفائر پاور کا مشاہدہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں اور کوبرہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ جنگی ماحول میں بہاولپور کور کے میکنائزڈ دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم و حوصلے کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں