اشتہار

’عبداللہ قومی ٹیم میں میری جگہ نہ لے جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی لیگ اسپن بولنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں آج شاندار نصف سنچری اسکور کی، میدان میں ان کے صاحبزادے عبداللہ بھی موجود ہیں جو بولنگ کررہے ہیں اور سرفراز وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں عبداللہ کو بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سرفراز احمد نے کیپشن میں لیگ اسپنر شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیک کرو۔‘

- Advertisement -

شاداب خان نے بھی مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’عبداللہ نے پہلے سیفی بھائی کے دل میں میری جگہ لے لی اب کہیں پاکستان ٹیم میں میری جگہ نہ لے جائے۔

سرفراز نے بھی دل کی ایموجی بناتے ہوئے کہا کہ ’ایسا نہیں ہونے والا آپ اور عبداللہ دونوں دل میں ساتھ آئے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔‘

نائب کپتان نے کہا کہ ’ہمیشہ آپ سے محبت کرتے ہیں سیفی بھائی، کپتان ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ اس سے قبل بھی بولنگ کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں وہ سابق بیٹر باسط علی کو بھی بولڈ کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں